دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر، بھوجپوری فلموں کے مشہور
اداکاراور گلوکار منوج تیواری نے سابق ممبر پارلیمنٹ اور مشہور فلمی اداکار
ونود کھنہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
۔مسٹر کھنہ کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا۔مسٹر تیواری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر کھنہ نے رکن پارلیمنٹ کے
طور پر اپنی چھاپ چھوڑی اور ہندی فلمی دنیا میں ان کے رول کو ہمیشہ یاد
رکھا جائے گا۔